حیدرآباد۔3۔فروری(اعتماد نیوز)ریاست کی تقسیم کا مسئلہ اب دہلی کی سطح پر
موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ چنانچہ اب اس سلسلہ میں ماباقی کاروائی جہاں دہلی
میں ہونے والی ہے تو دوسری جانب سپریم کورٹ میں جملہ ریاست کی تقسیم کے
خلاف 7درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔چنانچہ
وائی ایس آر کانگریس کے قائد سوما
یاجلو نے ‘اور بی جے پی کے سیما آندھرا قائد رگھو راما کرشنم راجو نے اور
دیگر چار افراد نے سپریم کورٹ میں ریاست کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے
درخواستوں کو داخل کیا۔امکان ہے کہ بروز جمعہ یہ درخواستیں سماعت کے لئے
پیش کئے جا سکتے ہیں۔